مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی چینل ای بی سی نیوز نے کہا ہے کہ امریکی طیاروہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم سے نکالا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی جانب طوفان الاقصی آپریشن کے بعد امریکہ نے طیارہ بردار جہاز کو بحیرہ روم میں تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب یہ طیارہ بردار جہاز جلد بحیرہ روم کو ترک کرے گا۔
ای بی سی کے مطابق جیرالڈ فورڈ نے بحیرہ روم کے پانیوں تقریبا تین مہینے گزارے۔ بحیرہ روم سے نکلنے کے بعد جہاز امریکی ریاست ورجینا کی ساحل پر رکے گا۔
یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے ان جہازوں میں شمار ہوتا ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے۔ جہاز پر 8 سکواڈرن اور 4 ہزار اہلکار ڈیوٹی دے سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ